اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ قدرت کا اصول ہے سچ سامنے آہی جاتاہے،اللہ پر بھروسہ ہے ،انصاف کی توقع ہے،چکوال جلسے میں کچھ باتیں بہت واضح تھیں،فیصلہ ہوگا تب وہ ساری باتیں کہوں گی جو ابھی تک نہیں کہیں،عمران خان جن کو ذمہ دار ٹھہرارہےہیں ،
ان کا نام کیوں نہیں لیتے ؟منگل کواسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کاکہناتھاکہ جب فیصلہ ہوگا تواپنے کیس پربات کروں گی، عمران خان کے بارے میں بات نہیں کرناچاہتی، عمران خان پربات کرنے کے بجائے پاکستان کے حقیقی مسائل پربات کرنی چاہیے، عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کہا کون کس سےملاقات کررہاہے،عمران خان کوبرالگاکہ ان کی پارٹی کے لوگوں کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں ،
ہم نے ثبوت بھی دئیے اورنام بھی لیے ،عمران خان مسٹرایکس اورمسٹروائی کانام کیوں نہیں لیتے ،ثبوت لے آئو ایکس وائی زیڈ کیاہوتاہے ،کل جوکالز کررہاتھاآج کہتاہے کہ ان لوگوں کوکالز آتی ہیں ،مریم نواز کاکہناتھاکہ کالز ہمیں بھی آتی ہیں اوردھمکیاں دی جاتی تھیں،دوماہ بعد ہماراانقلاب فوت نہیں ہوا،عمران خان رات کے اندھیرے میں کس سے ملاقاتیں کرتے ہیں اپنی پارٹی اورقوم کوبتائو،ان کاانقلاب راناثناء اللہ کے ڈر سے نکلاہی نہیں،
یہ کہتے ہیں ان کی پسند کاآرمی چیف ہو،جتھے لیکرآنے والی جمہوری جماعت ہے نہ جمہوری لیڈر،میں ان کی تقریر سننے کے عذاب سے گزرناپسند نہیں کرتی،بہروپیے کی منافقت کوبے نقاب کرناضروری ہے،میں عمران خان کے بارے میں بات نہیں کرناچاہتی وہ نان ایشو ہے،مہنگائی کے ذمہ دار شہباز شریف نہیں بلکہ عمران خا ن کاآئی ایم ایف سے کیاجانے والامعاہدہ ہے۔









