اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو والد کی برسی پر جذباتی ہو گئیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئےاپنے بیان میں فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ 26 سال پہلے میرے ولد اور ان کے ساتھیوں کو ہمارے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا جب ہم گھر میں تھے۔
Twenty six years ago, my father and six of his colleagues and comrades were murdered outside our home while we were inside. In the years since, my memories of that night have only become stronger and my patience infinite. pic.twitter.com/lNJGBE9qvT
— fatima bhutto (@fbhutto) September 20, 2022
انہوں نے کہا کہ میرے والد کے قتل کی رات کی یادیں مضبوط اور میرا صبر لامحدود ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے بیٹے اور شہید بینظیر بھٹو کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو 26 سال پہلے آج ہی کے دن کراچی میں اپنے گھر 70 کلفٹن کے قریب پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔
میر مرتضی بھٹو 18ستمبر 1954کو کراچی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی پھر ہارورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے کم عمری ہی میں سیاست کے میدان میں آگئے تھے۔









