نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترہویں اجلاس (UNGA77) کے اعلی سطحی مباحثے کا پہلا روز،وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج نیو یارک میں پہلا مصروف دن گزاریں گے۔وزیر اعظم اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز جائیں گے، اور سیکرٹری جنرل عزت مآب جناب انتونیو گتریز کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترہویںاجلاس (UNGA77) میں شریک سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں منعقد ہ خوش آمدیدی اجلاس (Welcome Reception) میں شریک ہوں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستترہویں اجلاس (UNGA77) کے اعلی سطحی مباحثے کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اس کے علاوہ وزیر اعظم فرانس کے صدر عزت مآب جناب ایمینول میکرون (Emannual Macron)، آسٹریا کے فیڈرل چانسلر عزت مآب جناب کارل نے ہیمر (Karl Nehammer)، سپین کے صدر عزت مآب جناب پیڈرو سنچیز پیریز-کاسٹے جون (Pedro Sanchez Perez- اور ایران کے صدر عزت مآب جناب سید ابراہیم رئیسی سے (Castejon سے دو طرفہ امور پر الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔سہ پہر میں وزیر اعظم دی ٹائمز سینٹر کا دورہ کریں گے، اور نیویارک ٹائمز کے ادارتی بورڈ (Editorial Board) کے ساتھ انٹرویو میں شریک ہوں گے۔شام میں وزیر اعظم سے امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی پر خصوصی نمائندے، جان کیری ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج نیو یارک میں پہلا مصروف دن گزاریں گے








