بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان امپورٹڈ چور ہے، اس کا محاسبہ ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان

لاڑکانہ(نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان سب کو چور ، چور کہتا ہے ۔ وہ خود بین الاقوامی چور ثابت ہوچکے ہیں ۔ یہ امپورٹڈ چور ہے ، اس کا محاسبہ ہونا چاہیے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان فوج سمیت تمام اداروں پر حملہ کر رہے ہیں ۔ عمران خان کون ہوتا جو حکومت سے کہے آرمی چیف کی تقرری کون کرے گا ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی چیخیں چلائیں ، جو ہوگا آئین کے مطابق ہوگا ، فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف ہی کریں گے ۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ عمران خان اور اسکی سیاست ختم ہوچکی ہے ۔ پنجاب حکومت کمزور ہے شاید پلٹ جائے گی ۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے ، بہت سے علاقوں میں ابھی تک پانی جمع ہے ، جس کے باعث لوگ سڑکوں پر ہیں ۔ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان عوام کی بلا تفریق خدمت کر رہے ہیں ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل قابل مذمت ہے ، جے یو آئی اس بل کیخلاف نئی ترامیم پیش کرے گی ۔