فیصل آباد(معظم رندھاوا)ایف بی آر کی جانب سے رجسٹرڈ ہونے کے باوجود حاجی آباد کے علاقے میں دکانیں سیل کرنے اور دھمکیاں دینے پر تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ، مشتعل مظاہرین نے شیخو پورہ روڑ ٹریفک کے لیے بند کر دیا ، ایف بی آر کے خلاف شدید نعرے بازی۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ ریونیو نے پوائنٹ آف سیل مشینیں نہ رکھنے کی بناء پرکئی دکانوں کو زبردستی سیل کر دیا جس پر انجمن تاجران ٹمبر و آئرن مارکیٹ حاجی آباد کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے اور تاجروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے شیخوپورہ روڑ ہر کچھ دیر کے لیے ٹریفک معطل کر دی اور نعرے بازی کی
۔ صدر مرزا اشرف مغل سینئر نائب صدر مرزا غلام عباس نے کہا کہ ہم سب ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں چھوٹے دکاندار کاروبار ٹریڈرنگ کررہے ہیں سریا گارڈر، ٹی آر ، دروازے ، کھڑکیاں ، لکڑ جالیاں وغیرہ فروخت کرتے ہیں موجودہ مہنگائی و بے روز گاری کے طوفان میں کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ مینو فیکچررز کو پوائنٹ آف سیل مشین نہیں لگائی جاتی چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس اور ہر قسم کے بلوں کے علاوہ متعدد ٹیکسز بھی ادا کرنے پڑرہے ہیں اب فی دکان 10لاکھ روپے ٹیکس مزید لگانا اور POS مشین کے ذریعے بدمعاشی کرنا کسی صورت قبول نہیں پورا شہر سراپا احتجاج بنا ہوا ہے تاجروں نے ہنگامی میٹنگز کرتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ ایف بی آر کے عملے نے کوئی اس قسم کی حرکت کی مارکیٹ کی طرف آئے تو نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
فیصل آباد، رجسٹریشن کے باوجود دکانیں سیل کرنے پر تاجروں کا ایف بی آر کیخلاف احتجاج








