اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ کرائم منسٹرکی جانب سےآرمی چیف کی تعیناتی اور دیگرریاستی معاملات پر عدالت سےسزا یافتہ نوازشریف سےمشاورت اور وزراء کےبیانات کہ وہ نوازشریف سے مشاورت کے بعد آرمی چیف مقرر کریں گے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سب آفیشل سیکرٹ ایکٹ (سیکشن 5:1) ہی کی خلاف ورزی نہیں بلکہ انکےعہدوں کےحلف سےبھی مکمل انحراف ہے۔ عمران خان نے عوام کی معلومات کےلئے سب آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی کاپیاں بھی شیئر کیں۔
کرائم منسٹر کیجانب سےآرمی چیف کی تعیناتی اور دیگرریاستی معاملات پر عدالت سےسزا یافتہ نوازشریف سےمشاورت اور وزراء کےبیانات کہ وہ نوازشریف سے مشاورت کے بعد آرمی چیف مقرر کریں گے،سب آفیشل سیکرٹ ایکٹ (سیکشن 5:1) ہی کی خلاف ورزی نہیں بلکہ انکےعہدوں کےحلف سےبھی مکمل انحراف ہے۔ pic.twitter.com/ejs6UtajEe
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 20, 2022









