اسلام آباد(ممتاز نیوز)ترجمان اسلام آبادپولیس نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کے لئے پنجاب سے وفاق کا رخ کیا ہوا ہے۔ کسی بھی ممکنہ لاء اینڈ آرڈر صورتحال سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ریڈ زون کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
ریڈزون میں واقع دفاتر و تعلیمی اداروں میں جانے والے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی دشواری سے بچنے کے لئے وقت سے پہلے نکلیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے جلد ٹریفک پلان بھی جاری کردیا جائے گا۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کسی بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ،خلاف ورزی کرنےوالوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، اسلام آباد پولیس









