بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب،چار نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

اسلام آباد(ممتازنیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیاہے۔ وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل ورچوئلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ای سی سی میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دس ارب روپے کے فنڈز طلب کیے جانے کی سمری پر غور ہو گا،دس ارب روپے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ریلیف اشیا فراہم کرنے کیلئے طلب کیئے گئے ہیں، ای سی سی میں اہم ادویات پر کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ کی منظوری دینے کا امکان ہے۔ گوادر بندر گاہ سے گندم کی درآمد کی ممظوری کی سمری بھی زیر غور آئے گی۔جی 20 ممالک سے قرضوں پر سود کی ادائیگی کی معطلی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔