بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک روزہ دورہ لاہور کی تیاریاں مکمل ،عمران خان اب سے کچھ ہی دیر میں لاہور روانہ ہوں گے

اسلام آباد(ممتاز نیوز )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایک روزہ دورہ لاہور کی تیاریاں مکمل ،عمران خان اب سے کچھ ہی دیر میں لاہور روانہ ہوں گے،چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں مصروف دن گزاریں گے ،بدھ کوپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دورہ لاہور کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ،عمران خان کچھ دیر بعد لاہورکےلیے روانہ ہوں گے جہاں وہ مصروف دن گزاریں گے،عمران خان لاہور میں ایک عظیم الشان وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے ،وکلاء کنونشن جی پی او چوک میں منعقد کیا جائے گا ،دورۂ لاہور کے دوران تحریک انصاف مرکزی پنجاب کے ذمہ داران بھی چیئرمین تحریک انصاف سے خصوصی ملاقات کریں گے