اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے رہنما وسابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کر دی۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی۔ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری نیب واپس لے۔
وکیل قاضی مصباح نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کے لیے تیار ہیں اس لیے ان کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔
احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
اسحاق ڈار کی وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست دائر








