مدینہ منورہ(ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمدنے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد مختلف شہروں میں ن لیگی رہنماؤں سے تنظیمی امور پر رابطے شروع کردیئے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے پہلے مرحلے میں صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ سے بھی رابطہ کیا ، تنظیمی امور پر مشاورت کی اورانہیں کچھ ہدایات دیں ۔شیخ سعید احمدنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی قیادت میں متحد اور منظم ہے ،پارٹی قائد کے نظریئے کی ترویج کے حوالے سے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔ اس موقع پر جاوید اقبال بٹ نے صدارت کا منصب سنبھالنے پر شیخ سعید اور پوری تنظیم کو مدینہ منورہ کے تنظیمی عہدیداران طرف سے مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ہم ملکر مسلم لیگ ن سعودی عرب کو مضبوط بنائیں گئے اور نواز شریف کہ فلسفے اور نظریہ کی ترویج و اشاعت کے ساتھ تنظیمی معاملات میں تعاون جاری و ساری رکھا جائے گا۔
صدرن لیگ سعودی عرب شیخ سعید نے تنظیمی امور پر رابطے شروع کردیئے ،پہلے مرحلے میں جاویداقبال بٹ سے مشاورت







