اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دھرنے میں بیٹھے پنجاب کے کسانوں سے اظہاریکجہتی کے لئےایف نائن پارک پہنچ گئے تاہم پولیس نے پارک کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شب شاہ محمودقریشی کسانوں کے احتجاج میں شرکت کے لئے اسلام آبادکے ایف نائن پارک پہنچنے تو اس موقع پر وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں اندرجانے سے روک دیا ،شاہ محمود قریشی ہر صورت ایف نائن پارک میں داخلے اور کسانوں کے احتجاج میں شرکت پر اصرار کرتے رہے تاہم انہیں پارک میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔اس موقع پر میڈیاکے نمائندے بھی وہاں موجود تھے جو شاہ محمودقریشی اور پولیس کے درمیان بحث مباحثے کی کوریج کرتے رہے ۔بعد ازاں شاہ محمودنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔
شاہ محمود احتجاجی کسانوں سے اظہاریکجہتی کیلئےایف نائن پارک پہنچ گئے، پولیس نے اندرجانے سے روک دیا








