بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب زدگان کی بحالی میں برادر ملکوں کا تعاون اہم ہوگا ،آرمی چیف

راولپنڈی(ممتاز نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بحرین کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیلیفونک بات چیت کے درمیان بحرینی کمانڈر ان چیف نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کیا۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کےلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی ۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی بچائو اور امداد کی کوششوں کو بھی سراہا۔ آرمی چیف نے بحرین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس موقف کا اعادہ کیا کہ بچائو اور بحالی کے عمل میں برادر ملکوں کا تعاون اہم ہوگا۔