اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے احسن اقبال کی نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس سے بریت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ اللہ کا شکر ہے عمران خان کے سیاسی انتقام کا شکار ایک بے گناہ آج بری ہوگیا ۔اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ احسن اقبال قید ناحق جعلی مقدمات کو بھگتنے کے بعد سرخرو ہوئے ہمیشہ ملک کی ترقی میں ایمانداری سے کام کیا۔انہوں نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا چہرہ ایک بار پھر کالا ہوااس ظلم اور ناانصافی کا حساب عمران خان کو دینا ہوگا ۔
احسن اقبال کی بریت خوش آئند، نیب نیازی گٹھ جوڑ کا چہرہ ایک بار پھر کالا ہوا،مریم اورنگزیب








