قمبرشہدادکوٹ(ممتازنیوز) وفاقی وزیرشازیہ مری کی طرف سے قمبرشہدادکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ خاتون کوغیرمناسب انداز میں نقد امداد دیئے جانے کی ویڈیو شیئر کئے جانے کے بعدسوشل میڈیا صارفین نے اس طرزعمل پرکڑی تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیرشازیہ مری نے ٹویٹر پر قمبرشہدادکوٹ میں سیلاب سے متاثر ہ ایک خاتون کو پچیس ہزار روپے نقدامداد دیئے جانے کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے لکھاکہ امداد وصول کرتے ہوئے اس خاتون کی آنکھوں میں خوشی واضح طورپر دکھائی دیتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے خاتون کو گن گن کرپیسے دیئے جانے پراعتراض کیا اور کہاکہ امداد کی فراہمی کا مناسب طریقہ اختیارکیا جانا چاہیے تاکہ کسی متاثرہ خاندان کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیراطلاعات فوادچودھری نے سند ھ کے سیلاب زدگان میں وزیراعظم کی اعلان کردہ امدادی رقم کی نقد تقسیم میں شفافیت پر سوال اٹھادیئے۔۔شازیہ مری کے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے فوادچودھر ی نے لکھاکہ سوال یہ ہے کہ موبائل سسٹم کے ذریعےرقم کی منتقلی کیوں ختم کی گئی،نقدمنتقلی میں شفافیت بہت کم ہوتی ہے خاص طور پر جب پی پی والے تقسیم کررہے ہوں۔
Q is why transfer through mobile system is abolished? Transparency in cash transactions is very low specially when distribution is with PPP walas, https://t.co/19fmXozjow
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 21, 2022









