اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی کسان اتحاد احتجاج میں شامل ہونے کا معاملہ،اسلام آبادپولیس نے وضاحت پیش کردی ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی کسان اتحاد کے احتجاج کا حصہ نہیں تھے۔انہوں نے پولیس کے کام میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی۔ پولیس افسران نے ان کے دھمکی آمیز ریمارکس کو صبر و تحمل سے سنا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس اپنے فرائض منصبی بغیر کسی حیل و حجت کے اور بلا تفریق جاری رکھے گی۔صبر و تحمل اور قانون کی پاسداری پولیس کی تربیت کے اہم اجزاء ہیں۔
شا ہ محمود کو کسان احتجاج میں جانے سے کیوں روکا؟اسلام آباد پولیس نے وضاحت جاری کردی








