اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی حالت زار اجاگر کرنے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی حالت زار کو اجاگر کرنے اور دنیا سے فوری ردعمل کی اپیل کرنے پر امریکی صدر جو بائیڈن کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Thank you President @JoeBiden for highlighting the plight of the flood victims in Pakistan and urging the world for an immediate response, as my country is facing the ravages of unprecedented floods. The calls of stranded women & children for help need to be heeded to. #UNGA
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 22, 2022
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بے مثال سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، سیلاب میں پھنسے ہوئے خواتین اور بچوں کی فریاد پر اقوام متحدہ کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں امریکی صدر نے دنیا سے پرجوش اپیل کی کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کی جائے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی حالت زار کی بھرپور وکالت کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے فوری قابل عمل مسئلے کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو آب و ہوا پر بات کرنے سے ہٹ کر مل کر کام کرنا چاہیے۔
Thank you Secretary General @antonioguterres for your strong advocacy of the plight of flood victims & drawing world's attention to the most urgent actionable issue of climate change. International community should move away from talking about climate to acting together. #UNGA pic.twitter.com/WZaw7gLQbt
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 21, 2022
اسکے علاوہ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کے لیے مسلسل بین الاقوامی امداد کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔









