بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توہینِ عدالت کیس؛ عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان توہینِ عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت سے متعلق کیس سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل حامد خان، اٹارنی جنرل اشتراوصاف، عدالتی معاونین منیراے ملک اورایڈووکیٹ مخدوم علی خان بھی عدالت پہنچ گئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر خصوصی اسپیکررز بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ پریس روم میں کیس کی سماعت کی آڈیو بھی براہ راست سنی جائے گی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں میں شبلی فراز،  شاہ محمود قریشی اور دیگر بھی عمران خان کے ہمراہ کورٹ نمبر ایک پہنچے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربنچ کچھ دیرمیں توہینِ عدالت کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بغیر پاس کے کسی کو بھی ہائیکورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔