ٹنڈو محمد خان(ممتازنیوز)ٹنڈومحمد خان میںپاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدار کے گھر سے سیلاب زدگان کے لئے آیا ہوا سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کےمطابق ٹنڈو محمد خان میں سول جج نے انتظامیہ اور پولیس افسران کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے گھر چھاپہ مارا، جہاںبڑی تعداد میںسیلاب متاثرین کے لئے لائے گئے خیمے برآمد ہوئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔خیموں پر PDMA کے مونوگرام موجود تھے۔
ٹنڈو محمد خان میں سول جج کا انتظامیہ اور پولیس افسران کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے گھر چھاپہ، سیلاب متاثرین کے لئے لائے گئے خیمے بڑی تعداد میں برآمد،مقدمہ درج کرلیا گیا،خیموں پر PDMA کے مونوگرام موجود تھے۔ pic.twitter.com/46WLdXPDq5
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 21, 2022
شہری کی درخواست پر عدالت نے کارروائی کا فیصلہ کیا، 2 ججز کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار کے گھر چھاپہ مارا گیا،مقدمہ محکمہ ریونیو کے پٹواری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
شہری کی درخواست پر عدالت نے کارروائی کا فیصلہ کیا، 2 معزز جج صاحبان کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار کے گھر چھاپہ مارا گیا،مقدمہ محکمہ ریونیو کے پٹواری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ pic.twitter.com/YQy3XGlEIq
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 21, 2022









