بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام سے متاثرین کی بحالی کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ  اقوامِ متحدہ کےجنرل اسمبلی کےاجلاس کے دوسرے روز میں ان کی ملاقات عالمی مالیاتی ادارے اور ورلڈ بینک کے اعلیٰ حکام کے وفود سے ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران سیلاب متاثرین کے لئے بنائے جانے والے حالیہ پروگرام میں سیلاب کے بعد تعمیرِ نو کیلئے وسائل رکھنے کی بات کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ دوسرے عالمی قائدین کے ساتھ ملاقاتوں میں ہم نے موسمیاتی تبدیلی، سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ بینک بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک ارب ڈالر کی منظوری دی جائے گی۔