بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کی مخالفت کردی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس پر استثنیٰ دینے کی مخالفت کردی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو ٹول ٹیکس کا استثنیٰ دینا غیرمناسب فیصلہ ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے فیصلے کے خلاف ایوان میں آواز اٹھاؤں گا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ٹیکس پر ارکان پارلیمنٹ سے کوئی امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، یہ فیصلہ کسی اعتبار سے بھی درست نہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو عام آدمی کی طرح خوش دلی سے تمام محصولات ادا کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر یہ فیصلہ واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔