بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بغاوت کی دفعہ 124 اے کے خلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد(ممتازنیوز)اسلام آبادہائیکورٹ میں تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کے خلاف درخواست سماعت کےلیےمقرر کر دی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کل شیریں مزاری کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بغاوت کی دفعہ 124 اے غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔
شیریں مزاری نے بیرسٹر ابوذر سلمان خان نیازی کے ذریعے بغاوت کی دفعہ 124 اے کو چیلنج کیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ بغاوت کی دفعہ 124 اے اظہار رائےکی آزادی سلب کرنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔
درخواست گزار کے مطابق بغاوت کی دفعہ 124 اے آئین پاکستان میں دیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے تنقید اور اظہار رائے کو دبانے کے لیے بغاوت کے مقدمات کا سہارا لیا جاتا ہے۔
درخواست میں بغاوت کے مقدمات کا اندراج روکنے اور مقدمات پر حکم امتناع جاری کرنے کی بھی استدعا بھی کی گئی ہے۔ درخواست میں اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔