بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف سے جاپانی سفیر کی ملاقات،سیلاب نقصانات پر تعزیت،مکمل تعاون کی پیشکش

راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون/شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقا عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی معاملات میں جاپان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
سفیر نے پاکستان میں جاری سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔