بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 کراچی اور بصرہ کے درمیان جلدفیری سروس شروع کرنے پراتفاق

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے پاکستان میں تعینات عراقی سفیرحامدعباس لفطاہ نے ملاقات کی جس میں پاکستان اورعراق کے درمیان  ’’زائرین معاہدے ‘‘کوحتمی شکل دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور زائرین معاہدے کی یادداشت پررواں برس دستخط اور زائرین کی سفری سہولت کیلئے کراچی اور بصرہ کے درمیان جلدفیری سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں عراق جانے والے پاکستانی زائرین کیلئے ویزہ کوٹہ مختص کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق ہوا۔ عراق جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے ویزا کوٹہ میں اضافہ اوردیگر سفری سہولیات کےحوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کے ویزوں کی تعداد میں خصوصی اضافہ کرنے کی بھی درخواست کی۔انہوں نے اربعین امام حسین کیلئے 60 ہزار پاکستانی زائیرین کو ویزا جاری کرنے پر عراقی سفیراورحکومت کا شکریہ کیا،عراق، ایران انٹری پوائنٹس پر پھنسے پانچ ہزار پاکستانی زائرین کوکربلا داخل ہونے کی خصوصی اجازت دینے پربھی شکریہ اداکیا۔ وزیر  رانا ثناءاللہ نے عراقی حکومت سے زائرین معاہدے کی جلد توثیق کی درخواست ہے۔انہوں نے کہاکہ ہپاکستان سے لاکھوں عقیدت مند ہرسال کربلامعلے، بغداد شریف اورنجف جاتے ہیں۔ معاہدے سے زائرین نواسہ رسول امام حسین کیلئے بہترین ویزا اورسفری سہولیات میسرہوں گی،معاہدے سے پاکستانی زائرین کیلئے ویزا کوٹہ مختص ہوگا، پیشہ وارانہ ٹور آپریٹرز دستیاب ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ،بصرہ اورکراچی کے درمیان فیری سروس کا آغازبھی بلا تاخیر کرنے کاخواہشمندہے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ عراقی وزیر داخلہ نے میری درخواست پراربعین امام حسین کیلئے کربلا جانے والے پاکستانی زائیرین کیلئے معطل ویزوں کو بحال کیا،انکا شکرگزار ہوں،رانا ثناءاللہ نے کہاکہ پاکستانی زائرین کو ایران کے ذریعےعراق داخل ہونے کی اجازت پر بھی عراقی حکومت کا شکرگزار ہوں۔ رانا ثناءاللہ نے کہاکہ پاکستان اور عراق کے تعلقات تاریخی ، برادرانہ اور انتہائی دیرینہ ہیں۔عراقی سفیرنے کہاکہ زائرین معاہدہ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات میں وسعت اورمضبوطی لائیگا،،عراقی سفیرمعاہدے سے پاکستانی زائرین کیلئے بہترین ویزا سہولیات میسر ہونگی ۔