بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیرسٹرامجد ملک اوورسیزپاکستانیوں کی آواز،پارٹی کی تنظیم سازی میں اہم کرداراداکیا، جاوید اقبال بٹ

مدینہ منورہ (ممتاز نیوز) مسلم لیگ(ن) مدینہ منورہ کے جاوید اقبال بٹ نے مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کی کامیاب تنظیم سازی پر چیف کوآرڈی نیٹر مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹرامجد ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دوست مسلم لیگ ن کی چھتری تلے یکجا اور متحد ہیں جس کا سہرا بیرسٹر امجد ملک کو جاتا ہے۔اپنے ایک بیان میں جاویداقبال بٹ نے کہاکہ بیرسٹرامجد ملک کو پاکستان مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز کے صدر اسحاق ڈار کی سرپرستی اور معاونت کے ساتھ امجد ملک ، جنرل سیکرٹری چودھری نور الحسن تنویر اور معاونین کے ساتھ مشاورت سے اورسیز ن لیگ کے چیپٹر تنظیم سازی کر ر ہے ہیں جس سے پارٹی کی تنظیم سازی جدید خطوط پر ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ‎امجد ملک برطانیہ میں پاکستانیوں کی آواز ہیں وہ پاکستان میں اورسیز منسٹری کے ذیلی ادارے میں دو سال تک اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین بورڑ آف گورنرز‎بھی رہے اور انہوں نے اپنے دور میں دور رس اصلاحات کی بنیاد رکھی ۔ جاویداقبال بٹ نے کہاکہ 24 جون 2021 کو مسلم لیگ ن نے بیرسٹر امجد ملک کو چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افئیرز اور اوورسیز پاکستانیزمقرر کیا اور امجد ملک نے صدر اسحاق ڈارکی معاونت کرتے ہوئے خوش اسلوبی سے پوری دینا میں پھیلے مسلم لیگ ن چیپٹر کی خوش اسلوبی سے تنظیم سازی کر ر ہے ہیں اور سب کو ایک پلیٹ فارم اکھٹا کرنے کااعزازکی بات ہے۔