facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آر نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاﺅنٹ منجمد کردیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بینک اکاونٹ منجمد کردیئے۔ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن گیس کے اکاونٹس 23 ارب کے سیلز ٹیکس واجبات ادانہ کرنے پر منجمد کئے گئے ہیں۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی سے سیلز ٹیکس کی مد میں 312 ملین روپے وصول کئے جاچکے ہیں، 23 ارب روپے کی واجب الادا رقم کی اپیلیٹ کمشنر بھی تصدیق کرچکے ہیں۔وفاقی بورڈ آف ریونیو نے اعلامیے میں کہا کہ ایس ایس جی سی کے منجمد اکاونٹس سے واجب الادا رقم ریکور کی جائے گی، لارج ٹیکس پیئر آفس کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی سیکشن 48 کے تحت اختیار حاصل ہے۔