اسلام آباد(ممتاز نیوز )نوجوان مردوں کے ساتھ قوم کی بیٹیاں بھی حقیقی آزادی کی تحریک میں سب سے آگے ،پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ کے پہلے طالبات کنونشن کا انعقاد کرے گی ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تحت پہلے ”طالبات کنونشن“ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج قوم کی بیٹیوں سے خصوصی خطاب کریں گے ،جمعہ کوپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کے مطابق پی ٹی آئی ملکی تاریخ کے پہلے طالبات کنونشن کاانعقاد کرے گی ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے تحت پہلے طالبات کنونشن کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف آج قوم کی بیٹیوں سے خصوصی خطاب کریں گے،مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی کنویئنر ارسلان چودھری بھی موجود ہوں گے ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اسلام آباد کے صدر امجد علی اور طالبات کی منتظم نائلہ مروت بھی کنونشن کا حصہ ہوں گے،خصوصی ”طالبات کنونشن“ کا انعقاد آج دن 2 بجے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کے سبزہ زار میں کیا جائے گا ،”طالبات کنونشن“ کی کاروائی میڈیا و سماجی میڈیا پر براہِ راست نشر ہوگی،وفاقی دارالحکومت اور ملحقہ علاقوں سے مختلف جامعات اور تعلیمی اداروں سے طالبات کی بڑی تعداد کنونشن میں شریک ہوں گی
پاکستان تحریک انصاف ملکی تاریخ کے پہلے طالبات کنونشن کا انعقاد کرے گی








