بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے گھر گیزر پھٹنے سے دھماکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز کے گھر میں گیزر  پھٹ گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گیزر پھٹنے کے باعث ہونے والے دھماکے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کے گھر پر دستی بم سے حملہ بھی کیا گیا تھا۔