بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے

اسلام آباد(ممتازنیوز) مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میںآٹھ اعشاریہ گیارہ فیصد کمی آئی ہے۔
ایک ہفتے میں 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جن میں ٹماٹر، لہسن، دال مسور، کوکنگ آئل، گھی، پیاز اور ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر بھی شامل ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ لہسن 4 روپے 51 پیسے فی کلو اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 18 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 114 روپے 74 پیسے سستا ہوا۔
علاوہ ازیں حالیہ ہفتے میں 26 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بائیس اعشاریہ سینتالیس فیصد مہنگا ہوا، چائے چھ اعشاریہ بیالیس فیصد، چکن چاراعشاریہ باون فیصد مہنگی ہوئی ہے۔
دال چنا دواعشاریہ چون فیصد، بریڈ دواعشاریہ چھتیس فیصد سستی ہوئی جبکہ آلو ایک اعشاریہ پینتالیس فیصد، دال مونگ ایک اعشاریہ اکتیس فیصد سستی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔