بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،چودھری شجاعت حسین

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،اقوام متحدہ کے ضمیر کو جھنجھوڑ کے لئے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون اورغزالہ حبیب نے اسلام آباد میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ۔اس موقع پر عبدالحمید لون نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ،مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر قومی مجلس کا انعقاد کیا جائے گا۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ضمیر کو جھنجھوڑ کے لئے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم پاکستان اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی بھرپور کوشش کریں ۔غزالہ حبیب خان نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے حکومت پاکستان بھرپور سہولیات فراہم کریں ۔امریکہ میں کشمیر پر لابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے دنیا بھر میں متحرک ہونا ہوگا،تاکہ بھارتی چیرہ دستیوں کو بے نقاب کیا جاسکے ۔غزانہ حبیب نے کہا کہ وزارت خارجہ دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں میں کشمیر ڈسک فی الفور قائم کریں ۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،حکومت پاکستان سفارتی مشنوں میں کشمیر ڈسک کو موثر بنائے،تاکہ بھارتی ظلم و استبداد کو ایکسپوز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر قومی مشاورتی اجلاس وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ حکمت عملی اپنائی جائے، مزید مشاورت کے لیے ایک مرتبہ پھر اہم ملاقاتیں بھی ناگزیر ہیں۔