بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صاحبزادہ حامد رضا فرقہ وارانہ مذہبی ہم آہنگی کیلئےسرگرم ،علماکرام کا تعاون اہم ہے،چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب

فیصل آباد(معظم رندھاوا)متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے نئے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے ذمہ داریاں سنبھالنے کے فوری بعد فرقہ وارانہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے کوششیں شروع کردیں،اس ضمن میں انہوں نے تمام مسالک کے علماء کرام سے ملاقات کی اور ان کی طرف سے تعاون پر شکریہ اداکیا۔جمعہ کو یہاں سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضانے کہا کہ قیام امن ترجیح ہے، آئندہ ایام میں انتظامیہ کے ہمراہ بھی میٹنگ ہوگی ،کسی کو امن وامان کے قیام میں خلل نہیں ڈالنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل،ضلع،ڈویژن سطح پر امن کمیٹیوں کو فعال کیا جائے گا،معاشرے میں نفرت کو ختم اور میرٹ کا فروغ ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی توقعات پر پورا اتروں گا اور تمام مکاتب فکر کے علماء نے جو اعتماد کا اظہار کیا اس پران کا مشکور ہوں۔قبل ازیں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب نے سرکٹ ہاؤس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام سے ملاقات کی اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔اس موقع پر مولانا محمد یوسف انور،مولانا محمد ریاض کھرل،ڈاکٹر افتخار حسین نقوی،مولانا خبیب ودیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔