بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سعودی عرب کے قومی دن پر ائیر شو، مختلف طیاروں نے فضائی کرتب دکھائے،موٹر بائیک ریلی بھی نکالی گئی

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں قومی دن کے حوالے سے ائیر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں مسافر بردار طیاروں سمیت ہیلی کاپٹروں، لڑاکا جہازوں نے فضا میں دل دہلادینے والے کرتب دکھائے۔ ائیر شو کو دیکھنے کے لئے ہزاروں سعودی اور پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی بھی موجود تھے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے قومی دن کے حوالے سے ائیر شو میں سعودی لڑاکا طیاروں نے فضا میں مختلف فارمیشن بناتے ہوئے کرتب دکھائے اور فضا میں رنگ چھوڑتے ہوئے اسے قوس و قزح سے بھر دیا۔ سعودی فضائیہ کے لڑاکا جہازوں کی گھن گرج سے بھی فضا گونجتی رہی جس کو سعودی شہریوں سمیت پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں نے بھی بھر پور پسند کیا۔دریں اثنا سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سےدارالحکومت ریاض میں موٹر بائیک فیڈریشن کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں سعودی، پاکستانی سمیت دیگر ممالک کے بائیکرز نے سعودی پرچم لہرا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔