اسلام آباد(ممتاز نیوز)ارکان پارلیمنٹ کو موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کے دوران ٹول ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا معاملہ ایوان بالا تک پہنچ گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے دو سینیٹرز، عرفان صدیقی اور ڈاکٹر افنان اللہ خان نے سینٹ سیکریٹریٹ میں جمعہ کو توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ہے۔ نوٹس میں کہاگیا کہ ہم وفاقی وزیر مواصلات کی توجہ موٹرویز اور ہائی ویز پر ارکان پارلیمنٹ کو دئیے جانے والے ٹول ٹیکس استثنٰی کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ ہمارے خیال میں یہ استثنٰی کسی بھی رُکن پارلیمنٹ یا سول اور ملٹری بیوروکریسی کو حاصل نہیں ہونا چاہئے۔










