ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو جاری رکھیں گے۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان سے جاری ویڈیو پیغام میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی عوام کو بارکباد پیش کی اور کہا کہ پوری پاکستانی قوم سعودی عرب کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے اور دونوں ممالک اسٹرٹیجک تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں اور دیگر تمام شعبوں میں تعاون کو بڑھا رہے ہیں اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی مملکت کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
پاکستان اور سعودی عرب سٹریٹجک شراکت دار،تعاون جاری رکھیں گے،خرم راٹھور








