راولپنڈی(ممتاز نیوز)لکی مروت اور سوات میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہائی پروفائل دہشت گرد سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی جوانوں کو 22اور23ستمبر کی شب ضلع لکی مروت کے علاقے شیخ بدین کے پہاڑوں میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت کا معلوم ہوا جس پر کارروائی شروع کی گئی ۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جن کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برامد کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ ادھر سوات کے علاقے چار باغ میں سکیورٹی فورسز نے 22اور 23ستمبر کی شب ایک اہم دہشت گرد کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی شروع کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا جس سے قبضے سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ ہتھیار ہونے والا دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
سوات اور لکی مروت میں فورسز کے آپریشنز ،ہائی پروفائل دہشت گرد سمیت تین ہلاک








