نیویارک (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں آب و ہوا سے پیدا ہونے والی تباہی کے پیش نظر، ہم پیرس کلب کے دو طرفہ قرض دہندگان سے قرض میں ریلیف کے خواہاں ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم کمرشل بینکوں یا یورو بانڈ قرض دہندگان سے نہ تو کوئی ریلیف چاہتے ہیں اور نہ ہی ہمیں اس کی ضرورت ہے۔ ہمارے پاس دسمبر میں ایک ارب ڈالر بلین کا بانڈ واجب الادا ہےجسے ہم وقت پر اور مکمل ادائیگی کریں گے۔ ہم اپنے تمام تجارتی قرضوں کی ادائیگی کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ہمارا یورو بانڈ کا قرض اب اور 2051 کے درمیان صرف $8 بلین ہے۔ یہ کوئی بڑا بوجھ نہیں ہے۔ ہمارے قرضوں کا ایک اہم حصہ دوست ممالک کا ہے جنہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے پیسے کو دوبارہ رول کریں گے۔
پیرس کلب کے قرضوں کی واپسی میں ریلیف چاہتے ہیں، وزیر خزانہ








