بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا۔ جمعہ کو وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے آغاز پر سورہ الزمر کی آیت 53 کی تلاوت کی جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو حکم دیا ہے کہ ʼʼکہہ دو اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کر رکھی ہے، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو۔ یقین جانو اللہ سارے کے سارے گناہ معاف کر دیتا ہے۔ یقیناً وہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہےʼʼ۔