بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب سے تباہی، بحالی تعمیرنو کیلئے درمیانی، طویل المدت منصوبے تیار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیلاب سے تباہی،بحالی ،تعمیرنوکیلئے درمیانی،طویل المدت منصوبے تیارکرنیکافیصلہ، وفاقی ترقیاتی پروگرام کی رقم میں سے 300ارب مختص کرناپڑسکتےہیں،عالمی ڈونرکانفرنس بلانے کابھی فیصلہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق سیلاب سے ہونیوالی تباہی کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں وزارت منصوبہ بندی کلیدی کردار ادا کرے گی اور درمیانی اور طویل مدتی منصوبے تیار کرے گی اس کیلئے نیشنل فلڈ پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائےگا، یہ نیشنل فلڈ پلان 2018میں مرتب کیا گیا تھا جس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا،سیلاب سے ہونیوالی بڑے پیمانے پر تباہی سے 30ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکاہےاور رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو کم ہو کر 2فیصد پر آنے کا امکان ہے، وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ نے بتایا کہ سیلاب سے ہونیوالی تباہی کے مالی نقصان کا درست تخمینہ لگانے کیلئےڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے ، عالمی اداروں کیساتھ مل کر مشترکہ کمیٹی تصدیق کا عمل 30ستمبر تک مکمل کر ے گی اورجامع رپورٹ 15اکتوبر کو جاری کر دی جائے گی۔