بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات سے جنسی ہراسگی، طلبا کا احتجاج

کراچی: سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ مبینہ طور  پر جنسی ہراسگی کے الزامات پر طلبا و طالبات کی جانب سے جناح اسپتال کی مرکزی شاہراہ پر  احتجاج کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالبات کی جانب سے ایک استاد پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے پیش نظر  آج یونیورسٹی میں احتجاج کی کال دی گئی تھی۔

طالبات کا الزام ہے کہ مرد ٹیچر نے کئی طالبات سے غیر اخلاقی گفتگو کی اور اسی وجہ سے طالبات کا بار  بار اسائمنٹ بھی ریجیکٹ کر دیتے ہیں۔

طلبا کا کہنا ہے کہ بی بی اے ہیلتھ کیئرکی طالبہ نے ٹیچر کے خلاف آواز اٹھائی تو اسے دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ “میرے ساتھ تعاون کرو ورنہ فیل کردوں گا”،  متعلقہ ٹیچر نے بار بار ان کا اسائمنٹ ریجیکٹ کیا اور کہا کہ یہ ہر لڑکی کے ساتھ ہوتا ہے۔

طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈر گئی تھی لیکن حوصلہ کرکے اپنے ساتھی طلبا کو تمام واقعہ بتایا  جس پر طلبا نے ٹیچر کےخلاف شور شرابا کیا اور طلبا کے ایک گروپ کا ٹیچر  سے جھگڑا بھی ہوا۔