بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 “مزدور یکجہتی کمیٹی“ کی کال پر محنت کشوں کا آج احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(ممتازنیوز)اڑھائی ہزار مزدور یونینز کی نمائندہ “مزدور یکجہتی کمیٹی“ کی کال پر محنت کشوں نے آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ آج سہ پہر 3 بجے لاہور میں گورنر ہاؤس کے سامنے کیا جائے گا۔ گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے کئے جانے والے احتجاج میں مزدور قیادت اپنے لائحۂ عمل کا اعلان کرے گی ۔اس کے علاوہ انصاف لیبر فیڈریشن کی کال پر گوجرانوالہ، سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں بھی مزدور نکلیں گے۔ لاہور کے علاوہ بقیہ شہروں میں مزدور اب سے کچھ ہی دیر میں صبح 11 بجے سڑکوں پر نکلیں گےگوجرانوالہ میں گوندلانوالہ چوک، سیالکوٹ میں ڈی سی آفس اور راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ فیصل آباد میں مزدور ضلع کونسل چوک اور ملتان میں کچہری چوک میں جمع ہوں گے اور بھرپور احتجاج کریں گے ۔