بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جرمنی’ کی’ ہیومنٹی فرسٹ‘‘ تنظیم کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کے لئے 25000 یورو کا عطیہ

فرسٹ) (Humanity First) جرمنی چیپٹر کی جانب سے پاکستان میں بدترین سیلاب کے متاثرین پاکستانیوں کی مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 25000 یورو کی رقم وزیر اعظم پاکستان کے سیلاب ریلیف فنڈ کی مد میں نیشنل بنک آف پاکستان فرینکفرٹ میں جمع کرائی گئی ہے ۔ اس حوالے سے ہیومنٹی فرسٹ
جرمنی چیپٹرکے ایک وفد نے چیئرمین اطہر زبیر کی قیادت میں پاکستانی قونصلیٹ فرینکفرٹ میں قونصل جنرل زاہد حسین سے ملاقات کی اورسرمونیم چیک
اور بنک کی تصدیق شدہ رسید پیش کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی قونصلر جنرل اور ہیڈآف چانسلری شفاعت کلیم خٹک بھی موجود تھے ۔ وفد کے سربراہ نے قونصل جنرل سے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی وسیع پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور تنظیم کی جانب سے ہر ممکنہ مدد کا یقین دلایا اوراب تک کی جانے والی کوششوں سے قونصل جنرل کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب
تک ایک لاکھ یورو مالیت کے سامان کو پاکستان کے سیلاب زدگان میں تقسیم کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ چیئرمین اطہر زبیر نے تنظیم ہیومنٹی فرسٹ جرمنی کے کام کی تفصیلات بتاتے ہوئے قونصل جنرل کو مزید بتایا کہ ہمارے ذمہ دنیا کے بیس ممالک ہیں جہاں ہم بلا امتیاز مذہب،رنگ،نسل اور
قوم خدمت خلق کے منصوبے جاری رکھے ہوئے ہیں ، اور ہمارے پاس اعلی تعلیم یافتہ ڈاکٹرز، انجینئرز اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود ہے ۔ پاکستان میں 2005 میں زلزلہ کے موقع پر بھی ہماری تنظیم کو کام کرنے کا موقع ملا تھا.
قونصل جنرل زاہد حسین نے اس موقع پر تنظیم ہیومنٹی فرسٹ کا شکریہ اداکیا اور انسانی خدمت خلق کے ان کاموں کو سراہا ، انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی ممالک میں تعیناتی کے دوران ہیومنٹی فرسٹ کے کاموں سے آگاہی ہوتی رہتی تھی، ان کاموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔ ہیومنٹی فرسٹ تنظیم کی جانب سے مزید کسی تعاون کی پیش کش کے جواب میں قونصل جنرل نے کہا کہ
ادویات کی ضرورت ہے،اس پر وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہم جلد ہی آپ کو حوالے سے پیش رفت سے اگاہ کریں گے ۔ ہیومنٹی فرسٹ کے وفد میں چیئرمین کے
علاوہ وائس چیئرمین حماد ہیرٹر، ڈیزاسٹر ریلیف مینجمنٹ کے ڈائریکٹر محمد منور عابد، یاسر احمد اور عرفان احمد خان شامل تھے ۔