بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مقدمہ دلیری سے پیش کیا،چودھری شجاعت

اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کو متوازن اور حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جنرل اسمبلی میں خطاب کے ذریعے شہباز شریف نے سیلاب ، بھارت میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں ، کشمیر اور فلسطین میں مظالم بند کرنے سے متعلق عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مقدمہ دلیری سے پیش کیا۔ہفتہ کوا سلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نےکہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے پاکستان بہت متاثر ہوا ہے اور تاریخ کے بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کے ازالے اور کروڑوں متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے عالمی براداری کو زیر اعظم کی آواز پر توجہ دینی چاہیے ،انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن ، غربت کے خاتمے اور سلامتی و استحکام کا ماحول قائم کرنے کیلئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی پیش کش قبول کر کے مسئلہ کشمیر اور دیگر تنازعات کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قرضوں میں ریلیف پاکستان کا حق ہے ،چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میاں شہباز شریف کا خطاب قومی امنگوں کا ترجمان تھا ،وزیر اعظم نے عالمی برادری کے سامنے فوری توجہ طلب مسائل کے ساتھ ان کا حل بھی پیش کیا۔