بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ناظم جوکھیو قتل، جام کریم نے صلح کیلئے اہلخانہ کو 5 کروڑ روپے دیئے

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر میں بہیمانہ تشدد سے ہلاک ہونےوالے ناظم جوکھیو کے اہل خانہ اور ملزم جام کریم میں دیت کا معاملہ طے پاگیا، 2012 میں ڈیفنس میں باثر افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے شاہ زیب اور قاتل کے اہل خانہ میں بھی دیت طے پائی تھی ، بااثر افراد کی جانب سے مقتولین کے اہل خانہ کو دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں فریقین میں معاہدے کی تفصیلات جیونیوز کو حاصل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق جام کریم کی جانب سے ناظم جوکھیو کے اہلخانہ کو 4 سے 5 کروڑ روپے دیئے، جام کریم کی جانب سے ناظم جوکھیو کے بچوں کی کفالت کا ذمہ بھی لیا گیا،ناظم جوکھیو کے بچوں کی کفالت بھی شروع کردی گئی ہے، اس سے قبل ڈیفنس کے شاہزیب قتل کیس میں بھی بااثر ملزمان نے دیت دی تھی ،2017 میں مقتول اور قاتل کے اہل خانہ مین دیت کا معاملہ طے پایا تھا ،:شاہ زیب قتل کیس میں دیت کے تحت مقتول کے اہل خانہ کو 27 کروڑ روپے دیے گئے، دیت میں شاہ زیب کے گھر والوں کو ڈیفنس میں ایک 5 سو گز کا بنگلہ بھی دیا گیا، جبکہ شاہ زیب کے والد مرحوم کو آسٹریلیا میں فلیٹ بھی دیا گیا ،جتوئی فیملی کا معاہدہ شاہ زیب کے مرحوم والد ڈی ایس پی اورنگزیب کے ساتھ ہوا تھا۔