بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیوہ خاتون کے ساتھ انتہائی غیر اخلاقی الفاظ پروفاقی حکومت نےاسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر آغا ایوب جان کوان کے عہدے سے ہٹادیااختیارات سے تجاوز پران کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم

کراچی (ممتا زنیوز) کراچی کی وفاقی رہائشی کالونی ایف سی ایریا میں بیوہ خاتون کے ساتھ انتہائی نامناسب لب و لہجہ اور غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پروفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر آغا ایوب جان کوان کے عہدے سے ہٹادیا ہے اوراختیارات سے تجاوز پران کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈائریکٹراسٹیٹ ایوب جان نے سرکاری فلیٹ خالی کرانے کے دوران بیوہ خاتون سے کہا تھا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو،،ان کے بیان پرمبنی ویڈیووائرل ہونے پروفاقی حکومت اورسیکریٹری وزارت ہاؤسنگ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ قبل ازیں وفاقی سیکریٹری ہاوسنگ و ورکس افتخار شالوانی نے کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں سرکاری وفاقی گھرخالی کرانے کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی محمد ایوب کی بیوہ خاتون کے ساتھ غیراخلاقی نامناسب گفتگواورغیرمہذب لب و لہجہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت ہاوسنگ ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے محمد ایوب کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا۔وفاقی سیکریٹری ہاوسنگ و ورکس کا کہنا تھا کہ کسی افسر کو بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی،خواتین کا احترام ہم پر فرض ہے۔ڈائریکٹر اسٹیٹ کراچی محمد ایوب کوویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، ان کا کہنا ہے کہ ہم قانون کے مطابق ایف سی ایریا میں فلیٹ خالی کرانے گئے تھے،اہل خانہ نے بدتمیزی کی۔ڈائریکٹر اسٹیٹ کراچی محمد ایوب نے کہا کہ میرے منہ سے بے ساختہ جملے نکل گئے،میرے ان جملوں سے بیوہ خاتون کو تکلیف ہوئی اور ان کی دل آزاری ہوئی میں تہہ دل سے معذرت چاہتا ہوں،اوراس خاتون سے معافی مانگنے پر تیار ہوں۔واضح رہے کہ کراچی کی وفاقی رہائشی کالونی ایف سی ایریا میں اسٹیٹ آفس کے ڈائریکٹر کی جانب سے بیوہ خاتون کے ساتھ انتہائی نامناسب لب و لہجہ اور غیر اخلاقی الفاظ کے استعمال پر علاقہ میں اشتعال پھیل گیا تھا، اسٹیٹ آفس کراچی کے ڈائریکٹر محمد ایوب نے مکان خالی کرنے کے دوران بیوہ خاتون سے غیر اخلاقی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیوہ ہو تو شادی کرلو ۔ ویڈیو میں مذکورہ افسر کے الفاظ کی ایف سی ایریا ریذیڈینس کمیٹی نے شدید مذمت کی تھی اوراسے سوشل میڈیا پروائرل کردیا تھا