اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش ہونے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ وزیراعظم آفس کا ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پرفروخت کے لیے پیش ہوا یہ سائبر سکیورٹی کےحالات بتاتا ہے، یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں خصوصاً آئی بی کی بہت بڑی ناکامی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ظاہر ہے سیاسی کے علاوہ سکیورٹی معاملات اور خارجہ امور پر بھی گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے۔
وزیر اعظم پاکستان کا آفس ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا یہ ہمارے ہاں Cyber Security کے حالات بتاتا ہے، یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز خصوصاً IB کی بہت بڑی ناکامی ہے ظاہر ہے سیاسی معاملات کے علاوہ سیکیورٹی اور خارجہ موضوعات پر بھی اہم گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2022
انہوں نے مزید کہاکہ سو گھنٹے سے زیادہ کی وزیر اعظم کے دفتر کی گفتگو ویب سائٹ پر اگست-ستمبر سے برائے فروخت ہے ہماری ایجنسیز کو سیاسی ٹاسک سے فرصت ملتی تو وہ حساس معاملات پر نظر ڈالتے، سوال یہ ہے اتنے بڑے واقعہ پر حکومت کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے؟ فون ہر گیمز کھیلنے سے فرصت مل جائے تو مؤقف بھی دے دیں
سو گھنٹے سے زیادہ کی وزیر اعظم کے دفتر کی گفتگو ویب سائٹ پر اگست-ستمبر سے برائے فروخت ہے ہماری ایجنسیز کو سیاسی ٹاسک سے فرصت ملتی تو وہ حساس معاملات پر نظر ڈالتے، سوال یہ ہے اتنے بڑے واقعہ پر حکومت کو سانپ کیوں سونگھ گیا ہے؟ فون ہر گیمز کھیلنے سے فرصت مل جائے تو مؤقف بھی دے دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2022
دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کی مبینہ آڈیو لیک پر تنقید کی ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی ہے، شریف خاندان بھارت سے بغیرکلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لیے انجینئر منگواتا ہے۔
سیاسی لڑائی طویل ہوئی توغریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے۔اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی۔شریف خاندان بھارت سےبغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کےلئے انجینئر منگواتا ہے۔سیاستدان عام آدمی کےمسائل نہیں سمجھ رہا،صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 25, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیاکھیل رہاہے، ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبر میں اہم فیصلے ہو جائیں گے۔
انھوں نے مزید لکھا کہ حالات کے تقاضوں کودیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم کے لیے نکل رہی ہے، سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات مزیدگھمبیر ہو جائیں گے، معاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ کوئی کال نہ بھی دے تو لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے، انا اور ضد کو چھوڑکر صاف اور شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزرا کے اجلاس کی آڈیو لیک ہو ئی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں کی آوازیں ہیں۔
لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزرا پی ٹی آئی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔









