بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نظریاتی کارکنوں کونظرانداز کرنے پرق لیگ پنجاب میں کارکنوں کاسخت ردعمل

فیصل آباد (معظم رندھاوا) پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب میں درڑیں پڑنا شروع ہو گئیں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کی جانب سے پارٹی ورکروں کو نظر انداز کیے جانے پر پارٹی اندرونی خلفشار کا شکار ، متعدد کارکن ناراض ہو گئے ہیں زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت کے اقتدار میں آنے کے بعد جماعت کے نظریاتی ورکروں میں یہ احساس شدت اختیار کر گیا ہے کہ انہیں قیادت کی جانب سے نظر انداز کر کے خوشامد کرنے والے افراد کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے مسلم لیگ ق کے کئی نظریاتی ورکر قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر نالااں ہیں اور ان کی جانب سے ببانگ دہل کہا جا رہا ہے کہ پارٹی قیادت ہوش کے ناخن لے مسلم لیگ ق پنجاب کے راہنما اس صورتحال سے پریشان ہیں اور ان کی جانب سے بھی ہارٹی قیادت کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے مسلم لیگ ق کی قیادت اور نظریاتی ورکروں میں پیدا ہونے والے فاصلے پارٹی کے لیے شدید خطرات پیدا کر رہے ہیں پارٹی راہنماوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی کی جانب سے ورکروں کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلوں سے پارٹی اندرونی طور ہر کمزور ہو رہی ہے اور پارٹی میں واضع تقسیم نظر آ رہی ہے