بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آڈیو ثبوت ہے کوئی غیرقانونی کام ہوانہ کسی کو ناجائزفائدہ پہنچایا گیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کرک جلسے میں عمران خان کے خطاب کو بے شرمی قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں وزیراطلاعات نے کہا آڈیو اس بات کا ثبوت ہےکہ کوئی غیرقانونی کام ہوانہ کسی کو ناجائزفائدہ پہنچایا گیا۔ بھارت سےبجلی کاپلانٹ عمران حکومت کی پالیسی اورقانون کےمطابق آیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرڈ اسٹیشن سے متعلق ہائیکورٹ ملتان بنچ کافیصلہ پڑھ لیں۔
وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے عوض پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور معیشت کا سودا کرنے والا چیخیں مار رہا ہے۔ شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی، زمین مانگی اور نہ ہی پانچ قیراط کے ہیرے مانگے۔ کام نہ ہونے پر عمران خان غصے سے پاگل ہوگئے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تکلیف ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی۔ غصہ اور تکلیف ہے کہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کے5 قیراط ہیرے کا ذکر نہیں۔
اس سے قبل فیصل آباد میں پریس کانفرنس کےدوران رہنما ن لیگ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پرائم منسٹرہاؤس محفوظ نہیں توملک کی کون سی عمارت یا دفترمحفوظ ہوگا۔
طلال چوہدری نے مطالبہ کیا کہ مبینہ آڈیولیک قومی سالمیت کا معاملہ ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کون وزیراعظم ہاؤس کونشانہ بنانا چاہتا ہے۔