گجرات(ممتازنیوز) گجرات میں چوہدری ظہورالٰہی شہید کی 41 ویں برسی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چوہدری برادران نےعلیحدہ علیحدہ وقت میں شرکت کی۔
تقریب میں چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ شرکت کی جبکہ چوہدری پرویز الہیٰ نے مونس الٰہی کے ہمراہ چوہدری شجاعت فیملی کی روانگی کے بعد شرکت کی۔
اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی بڑی خدمت کی ہے مگر آڈیو لیکس میں مریم نواز کی میرے متعلق گفتگو پر افسوس ہوا۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مجھے ان کی اصلیت پتہ چل گئی تھی اسلئے عمران خان کا ساتھ دیا تھا اور میں ان کے گفتگو کا جواب بھی دینا مناسب نہیں سمجھتا مگر مذکورہ آڈیو سے ان لوگوں کو بھی ان کی اصلیت پتہ چل گئی جو ان کے حمایتی ہیں۔
ظہورالہی شہید کی برسی کی تقریب، چوہدری برادران کی علیحدہ علیحدہ شرکت








