بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ظفربختاوری کے دوبیٹوں کا بیک وقت دو چیمبرزآف کامرس کا صدورمنتخب ہونا نیاریکارڈ 

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف تاجر رہنمااور اسلام آبادچیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری کے سابق صدر ظفربختاوری کے دوبیٹوں احسن اور وقار بختاری نے بیک وقت دو چیمبرزآف کامرس کے صدورمنتخب ہو کر نیاریکارڈ قائم کردیا۔تفصیلات کے مطابق ظفربختاوری کے ایک بیٹے احسن بختاوری اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جبکہ وقا ر بختاوری چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب ہوئے ہیں جو دوبھائیوں بیک وقت دو چیمبرزکے صدر منتخب ہونے کا ریکارڈ ہے۔اس سے پہلے چوہدری محمد اسلم اور ان کے صاحبزادے وقار اسلم حمدی اسلام آبادچیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری کے صدر رہ چکے ہیں باپ بیٹے کے چیمبر کے صدر منتخب ہونا ایک ریکار ڈتھا جو اب ظفر بختاوری اور ان کے بیٹے کے اسلام آبادچیمبر کا صدربننے کے بعد ٹوٹ گیا ہے۔واضح رہے کہ ظفر بختاوری سال 2013-14میں اسلام آبادچیمبر آف کامرس کے صدر رہ چکے ہیں۔دوسری جانب اسلام آبادچیمبرآف کامرس کے سابق صدراوروفاق ہائے صنعت وتجارت کے عہدیداروں نے ظفر حجازی کے دو بیٹوں کے چیمبرز کے صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دی۔انہوں نے یہ انتخاب دراصل ظفر بختاری کی تاجر برادری کے لئے خدمات اور ان کی مقبولیت کا ہی نتیجہ ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ احسن اور وقار بختاری بھی اپنے والدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے تاجربرادری کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کریں گے۔