بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم اورنگزیب کو ہراساں کیا جاناعمران کی پھیلائی نفر ت کا نتیجہ ہے،شیخ سعید،جاویداقبال بٹ کی مذمت

مدینہ منورہ (ممتاز نیوز) مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اور مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے ہراساں کئے جانے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ واقعہ عمران خان کی طرف سے نوجوانوں میں پھیلائی گئی نفرت کا نتیجہ ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میںانہوں نے کہاکہ لندن کی ایک کافی شاپ میں منظم سازش کے تحت تحریک انصاف کے کارکنوں نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کیا، لاوڈ سپیکر ساتھ لے کر ہلڑ بازی اور بدتمیزی کا مظاہرہ کیا جو انتہائی افسوسناک امر ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے عمران خان کی گئی پھیلائی نفرت کا اظہار مسجد نبوی میں کیا گیا تھا، عمران خان کی پھیلائی نفرت نے خواتین سیاست دانوں کو بھی نہیں بخشا جو ایک خطرناک طرز عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے  کم ہے۔شیخ سعید احمداور جاویداقبال بٹ نے کہاکہ عمران خان اداروں کے خلاف بھی نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے،سابق وزیراعظم آج اتنی نفرتیں بانٹیں جتنی کل سمیٹ سکیں ایسا نہ ہوکہ ان پھیلائی نفرت کی آگ میں بہت کچھ بھسم ہوجائے ۔